سیکرٹری داخلہ پنجاب نےمقدس الفاظ کےحامل اخبارات وکاغذات کی پیکیجنگ استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نےمقدس اوراق، الفاظ کے تقدس کوبرقراررکھنےکیلئےپنجاب بھرمیں دفعہ 144نافذ کردی گئی۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نےمقدس الفاظ کےحامل اخبارات وکاغذات کی پیکیجنگ استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نےدفعہ ایک سوچوالیس کےتحت نوے روزکیلئے پابندی عائد کی ہے،محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق اخبارات اورعام صفحات پرمقدس الفاظ اورآیات دی جاتی ہیں، مختلف اشیا کی ریپنگ،پیکجنگ کیلئے اخبارات اورکاغذات کا استعمال کیا جاتا ہے،دینی اعتبار سے یہ حساس نوعیت کا مسئلہ ہےجوامن وامان کی صورتحال بھی خراب کر سکتا ہے۔






















