انسداد دہشت گردی لاہورکے جج نےمقدمات جلد نمٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق نومئی مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،جہاں انسداد دہشت گردی لاہور کے جج کے نے نو مئی مقدمات کو جلد سے جلد نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے، مقدمات کی سماعت اب ہفتے میں چار دن جیل میں کی جائے گی۔
منگل،بدھ،جمعرات اورہفتہ کو کیسز کا جیل ٹرائل ہوگا،اے ٹی سی لاہور میں جناح ہاؤس حملہ سمیت 14مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے۔






















