کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا،جس کے بعد کاروبار کامنفی اختتام ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ہنڈریڈ انڈیکس 39 پوائنٹس گرکر118536پوائنٹس پربند ہوا،جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 119000 پوائنٹس کی حد بحال ہوکر برقرارنہ رہ سکی۔
مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 884پوائنٹس کی تیزی اور427 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی،تین دن میں مارکیٹ 15ہزار پوائنٹس بڑھ چکی تھی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا،3روزمیں مارکیٹ 15ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ چکی تھی۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 118575پوائنٹس پربند ہوئی تھی۔





















