خیرپور میں گزشتہ شب اغواء ہونیوالے 12 افراد کو پولیس نے کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کرالیا، بازیاب افراد میں 3 کا تعلق سکھر اور 9 کا خیرپور سے ہے۔
ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے مطابق خیرپور سے گزشتہ شب اغواء کیے گئے 12 افراد کو پولیس نے باگڑجی کے علاقے میں کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کرالیا، ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 12 افراد کو بازیاب کرالیا گیا، بازیاب 3 مغویوں کا تعلق سکھر اور 9 کا خیرپور سے ہے،
واضح رہے کہ گزشتہ رات ڈاکؤوں نے سکھر اور خیرپور کے لنک روڈز سے 12 افراد کو اغواء کرلیا گیا، بعد ازاں مغویوں کی ویڈیو بھی وائرل کردی گئی تھی۔





















