اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نےرؤف حسن کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی،اور انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیےٹرائل کورٹ سےرجوع کی ہدایت کی۔ہائیکورٹ نےحکم دیا کہ ٹرائل کورٹ رؤف حسن کی درخواست پر قانون کے مطابق جلد فیصلہ کرے۔
عدالت نے قرار دیا کہ کریمنل کیس زیر التوا یا تفتیش جاری ہونا پٹیشنر کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کا جواز نہیں۔پٹیشنر اپنےخلاف درج مقدمہ میں ضمانت پر ہے اورریاست نے ضمانت منسوخی دائر نہیں کی ،وفاقی حکومت سے رؤف حسن پر سفری پابندیاں عائد کرنے کی منظوری نہیں لی گئی ۔
پاسپورٹ رولز کےمطابق ملک میں داخلے اور روانگی کو ریگولیٹ کرنے کی اتھارٹی وفاقی حکومت کے پاس ہے،وکیل کے مطابق رؤف حسن کینسر مریض رہ چکے اور انہیں چیک اپ کیلئے برطانیہ جانا ہے ۔



















