دفاع وطن کیلئےپنجاب حکومت نے سول ڈیفنس کو مستحکم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سول ڈیفنس کوجدیدخطوط پراستوارکرنےکیلئے500ملین روپے کےفنڈز جاری کیے گئے ہیں،سیکرٹری داخلہ پنجاب نےسول ڈیفنس کو10لاکھ رضاکاران کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ بھی دیدیاگیا ہے۔50 کروڑکی گرانٹ سےسول ڈیفنس کیلئےجدیدآلات خریدے جائیں گے۔
اس کے علاوہ فنڈز سےسول ڈیفنس کیلئےمائن ڈٹیکٹر،سنیک کیمرے اور الیکٹرک سائرن خریدے جائیں گے گرانٹ سےآگ بجھانےکےآلات،بم دھماکے سے بچاؤ کے بلینکٹ اور آئی ٹی کا سامان لیا جائیگا،سول ڈیفنس کے جدیدآلات کی خریداری کیلئےفنڈزکی منظوری کابینہ کمیٹی برائےامن وامان نے دی۔
سول ڈیفنس کوکسی بھی ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئے پیشگی تیاری کا ٹاسک دیدیا گیا ہے۔






















