پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ری شیڈول ہونے کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے دو میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں کھیلے جانے والے دونوں میچز کو بیک ٹو بیک کروائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں پہلے میچز کا شیڈول 25 اور 27 مئی تھا، تاہم اب ان میچز کو ری شیڈول کر کے 27 یا 28 مئی کو شروع کرنے کا امکان ہے۔
پی ایس ایل کے ری شیڈول ہونے کی وجہ سے پہلے دو میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ لیگ کو 25 یا 26 مئی تک مکمل کرائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے تینوں ٹی ٹونٹی میچز کو شیڈول کے مطابق کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ میچز 30 مئی، 1 جون اور 3 جون کو لاہور میں منعقد ہوں گے۔
حتمی شیڈول کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔






















