آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کابنیان مرصوص آپریشن کامیابی سےمکمل ہو چکا ہے ، آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا حصہ تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 6سے10مئی تک آپریشن بنیان مرصوص کا حصہ تھے، 22اپریل سے10مئی تک آپریشن کومعرکہ حق کا نام دیاگیا، افواج پاکستان نےبھارتی جارحیت کیخلاف بدلہ لینےکاوعدہ پورا کیا، بھارتی فوج نے خواتین اوربچوں سمیت شہری آبادی کونشانہ بنایا، بھارت کے بزدلانہ حملے میں خواتین اوربچوں سمیت سویلین شہید ہوئے، مسلح افواج اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت پرشکرگزار ہیں، ملکی خودمختاری کوخطرہ لاحق ہواتوجوابی ردعمل جامع اورفیصلہ کن ہوگا، مسلح افواج پاکستانی قوم کی جرات اوربہادری کوسلام پیش کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مسلح افواج بہادر پاکستانی قوم کی تہہ دل سے تعریف اور شکریہ ادا کرتی ہیں، عوام کی غیر متزلزل اخلاقی طاقت، عزم ،تعاون اور دعائیں ہمارے ساتھ رہیں، یہ حمایت درحقیقت پاکستان کی مسلح افواج کے لیے سب سے زیادہ طاقتور قوت تھی، ہم خاص طور پر پاکستان کے نوجوانوں کے مقروض ہیں، نوجوان ملک کے سائبر اور انفارمیشن وارئرز کے طور پر صف اول کے سپاہی بنے۔



















