بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے بھارتی انتہاپسندوں کی جانب سے شدید ٹرولنگ پر اپنا ایکس اکاؤنٹ لاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو پاک بھارت جنگ بندی کے بعد شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے،بھارتی صارفین نے انھیں غدار اور بے شرم قرار دیدیا ہے۔

اس کےعلاوہ انکی بیٹی کو بھی شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا،جس کے بعد انھیں مجبور ہوکر اپنا سوشل میڈیا اکاونٹ ہی لاک کرنا پڑ گیا ہے۔
خیال رہے کہ جنگ بندی کا اعلان کرنے پر وکرم مسری کوسخت ٹرولنگ کا سامنا تھا۔






















