بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی پاکستان کے حق میں ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ دہشتگردی کے الزام پر پاکستان کے حق میں بولتے نظر آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں بالی ووڈ اسٹارسلمان خان کہتےسنا جاسکتا ہےکہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے اور وہاں کی صورتحال ان کےکنٹرول میں نہیں،لہٰذا کسی واقعے کےفوراً بعد ایک دوسرے پر الزام لگانا مناسب بات نہیں ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا اسلام کسی صورت دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا، نہ قرآن اور نہ ہی احادیث میں کسی بےگناہ کو قتل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور جنگ کے بعد دونوں ممالک سیز فائر کے بعد حالات نارمل ہیں،دونوں ممالک میں سیزفائر کے بعد سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام پر شکرگزاری کا پیغام بھی شیئر کیا تھا، جسکو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔






















