پاکستان کے جوابی حملوں کے بعد بھارت کیسے سیز فائر پر مجبور ہوا،برطانوی میڈیا نے اندر کی خبر بتا دی۔
بی بی سی کی رپورٹ کےمطابق پس پردہ امریکی ثالثی سفارتی بیک چینل رابطوں اورخطے کے بڑے کھلاڑیوں نے کلیدی کردار ادا کیا،تناؤ کم کرنے میں امریکا،برطانیہ اور سعودی عرب پیش پیش رہے۔
وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس بلانے کی خبر آئی تو امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے فیصلہ کیا کہ وہ مداخلت کریں گے۔
امریکی مداخلت پر بھارت ڈی جی ایم اوز کی سطح پر رابطے پر تیار ہوا اور یوں جنگ بندی عمل میں آئی۔۔





















