پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد ابتک بھارت سنبھل نہ سکا۔ بھارت کے تاحال 32 ائیرپورٹس عارضی طور پر بند ہیں۔
جنگ بندی کے باوجود بھارتی ہوائی اڈوں سے خوف کے بادل نہ چھٹ سکے،انڈیا کے بیشتر ایئر پورٹس پرفلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے۔
گزشتہ روز دہلی ایئر پورٹ کا فلائٹ آپریشن متاثر رہا، 100 کے قریب مختلف فلائٹس متاثر ہوئیں، دہلی اوراطراف کے شہروں سے پروازیں منسوخ کرنا پڑی۔
بین الاقوامی پرواز بھی منسوخ کی گئی،پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،مسافروں نے ناقص حکمت عملی پر مودی سرکاراورایوی ایشن حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔






















