وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کی صورت پاکستان کو بہترین شراکت دار ملا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےامریکی صدر کےبیان پراظہارتشکر کرتےہوئےکیا امریکی صدرکی جنوبی ایشیا میں امن کےلیےپیشکش کو سراہتے ہیں،عشروں سےپاکستان اور امریکا قریبی شراکت دار رہے ہیں،دونوں ملکوں نے باہمی مفادات کے تحفظ اور عالمی امن کے لیے مل کر کام کیا
I am extremely grateful to President Trump for his pathbreaking leadership and commitment to global peace and for his most valuable offer to play a greater role in bringing lasting peace to South Asia.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 11, 2025
For decades, Pakistan and the U.S. have been partners who worked together…
وزیراعظم نےکہا امریکی صدرپاک امریکا تزویراتی شراکت کودوبارہ متحرک کرسکتے ہیں،یہ نہ صرف تجارت و سرمایہ کاری بلکہ تمام شعبوں میں پاک امریکا تعلقات مضبوط بنا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اوربھارت کے ساتھ تجارت میں اضافہ کروں گا، ابھی بات چیت نہیں ہوئی لیکن دونوں ملکوں سے تجارت بڑھانا چاہتا ہوں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کی مضبوط اور غیرمتزلزل قیادت پر فخر ہے،جنگ بندی نہ ہوتی توبہت سارے لوگ مارےجاتے اور تباہی ہوتی۔مجھے ہندوستان اور پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل طاقتورقیادت پربہت فخر ہےکہ ان کے پاس پوری طرح جاننے اور سمجھنے کی طاقت، دانشمندی اور ہمت ہے۔پاکستان اوربھارت کی قیادت نےصحیح وقت پرجنگ بندی کی۔
ڈونلڈٹرمپ نےکہا کہ جنگ بندی نہ ہوتی تولاکھوں بے گناہ لوگ مارےجاتے، آپ کے بہادرانہ اقدام نے آپ کی میراث میں اچھا اضافہ کیا، فخر ہے تاریخی فیصلے پر پہنچنے میں امریکا نے آپ کی مدد کی۔






















