وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا دشمن نے شاید پاکستان کی صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا تھا،اب اسےبخوبی اندازہ ہوگیا ہےکہ ہم کتنی استعداد رکھتے ہیں۔
کوئٹہ میں ورلڈ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کی تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ قوم اپنےدفاع کے لئے کس حد تک جاسکتی ہے،پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن جب جب جنگ مسلط کرنےکی کوشش کی گئی دشمن کو بھرپور جواب ملا
مزید کہا بلوچستان کےعوام کی جانب سےپاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کیاکہ وہ مادرِ وطن کےدفاع کے لیےہردم تیار ہیں، آرمی چیف،نیول چیف اورسیکیورٹی فورسزکو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
بھارت کے آسرے پر جنہوں نےبلوچستان پر جنگ مسلط کررکھی تھی انہیں ایک بار پھرسوچنا ہوگا کہ وہ کہاں کھڑے ہیں،آج ایک بار پھر انہیں قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔






















