سکھ برادری کی آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر پاکستانی قوم اور فوج کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سردارگوپال سنگھ چاولہ چٸیرمین پنجابی سکھ سنگت پاکستان نے اپنے بیان میں کہا پاکستان اور پاک فوج نے اپنی برتری ثابت کر دی،کہا تھا نا کہ بھارت میں گھس کر تمہیں ماریں گے،شاہینوں نے بھارتیوں کو نانی یاد کروا دی۔
پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے بھارت گھٹنے ٹیکنے پرمجبور ہوا،سکھوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ بھارت کا ساتھ نہیں دیں گے،بھارت نے پہلگام ڈرامہ خود رچایا،امرت سر پر خود حملہ کیا تھا
سکھوں کےمقدس گوردواروں پر حملے کرنے والے ان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے،سکھ اب بھارت سے خالصتان لے کر رہیں گے،بہت جلد کشمیر بھی آزاد ہوگا






















