امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ فلسطین میں آزاد فلسیطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے سعودی عرب کا اہم ترین دورہ کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق وہ فلسطین کی آزادی کو تسلیم کرسکتے ہیں۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ دورہ سعودی عرب کے دوران ایک اہم اعلان کرسکتے ہیں، جس کی وجہ سے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان ہوسکتا ہے جو اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کیلئے سعودی عرب کا بنیادی مطالبہ ہے۔
صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران گلف سمٹ کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں تمام خلیجی ممالک کے سربراہاں شریک ہوں گے۔





















