نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیریل مچل نےحالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر ردعل دیتے ہوئےکہا کہ گزشتہ چند دنوں سے دو ایسے ممالک کے درمیان کشیدگی دیکھنا مشکل رہا ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہیں
نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیریل مچل نے کہامیری دعائیں دونوں جانب متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کی ہے، اور دونوں ٹورنامنٹس کو اپنے کیریئر میں سنگِ میل قرار دیا۔
مزیدکہا پی ایس ایل اور آئی پی ایل دونوں ٹورنامنٹس میں گزارا ہوا وقت ہمیشہ قدر کی نگاہ سےدیکھا ہے،میری دعا ہےکہ امن قائم ہو اور ہم دوبارہ وہ کھیل کھیل سکیں جس سے ہمیں محبت ہے، اور ان شاندار مداحوں کو کچھ واپس دے سکیں جو ہمیں دل سے سپورٹ کرتے ہیں۔
"میں مستقبل میں ایک بار پھر ان دونوں ممالک میں واپسی کا منتظر ہوں، یہ وہ جگہیں ہیں جہاں مجھے ہر بار رہ کر سکون ملتا ہے۔





















