روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے یوکرین کےساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تجویز دی ہے۔
روسی صدر نےاپنے بیان میں کہا ہم مذاکرات چاہتے ہیں،فیصلہ اب یوکرین نےکرنا ہے،کبھی یوکرین کے ساتھ مذاکرات کومسترد نہیں کیا،براہ راست مذاکرات 15 مئی کو استنبول میں شروع ہونگے،تنازعات کی بنیادی وجوہات کوختم کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید کہا کیو نےجنگ بندی میں توسیع پرتجویزپرکوئی ردعمل نہیں دیا،یوکرین نے 3روزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی،روسی سرحدوں پرحملوں کی کوشش کوپسپا کردیا۔
دوسری جانب ترک حکام نےبھی مذاکرات کی میزبانی کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہےکہ وہ ایک بار پھر روس یوکرین تنازع کے پُرامن حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔





















