پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی طرف سے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
جین میریٹ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں موجود بیشتر برطانوی شہری پاک بھارت بڑھتی کشیدگی سے آگاہ ہوں گے، برطانیہ مسلسل زور دے رہا ہے کہ فریقین تحمل اختیار کرتے ہوئے براہ راست مذاکرات کریں کیونکہ تصادم کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود برطانوی شہری فلائٹس کے بارے میں اپنی ایئرلائن سے رابطے میں رہیں اور ہماری ٹریول ایڈوائس پر عمل کریں، ہم ایکس، لنکڈ ان اور انسٹاگرام پر موجود ہیں، ہماری قونصلر ٹیم بھی 24 گھنٹے تعاون کیلئے دستیاب ہے۔





















