رحیم یار خان کے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی بھارت کی جانب سے گزشتہ رات نشانہ بنایا گیا۔
دشمن نے گزشتہ رات پاکستان اور یواے ای کی دوستی کی علامت شیخ زاید ایئرپورٹ پرحملہ کیا۔ شیخ زایدبن سلطان النہیان کے نام سے منسوب ایئرپورٹ 1993 میں تعمیرکیا گیا۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے انتہائی شرمناک عمل جاری ہے، بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر عالمی برادری حرکت میں آگئی۔ جی سیون ممالک اور یورپی یونین نے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کردی۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت کی کشیدگی خطے کے استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے، دونوں ملک تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی نہ بڑھائیں۔






















