وزیراقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا نےکہا ہےکہ بھارت نے پہلگام ڈرامہ رچاکر پاکستان پر الزام لگایا بھارت نےبین الاقوامی قوانین کا احترام نہیں کیا۔
وزیراقلیتی اموروانسانی حقوق پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی نیوز کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں میزائل حملےکیےاورمعصوم لوگوں کو شہیدکیا،دو سے سات سال عمر کے بچے دنیا سے پوچھ رہے ہیں ان کا لہوکیوں بہایا گیا،بھارت سمیت دنیا بھرمیں موجود سکھ کھلم کھلا پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بہادری سے دشمن کو جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
مزیدکہا ننکانہ صاحب اورامرتسرمیں بھارت نےڈرون اٹیک کیےجس کی مذمت کرتے ہیں،بھارت سمیت دنیا بھرکے سکھ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں،یہ پراپیگنڈہ کیا جارہا ہےکہ پاکستان گولڈن ٹیمپل پرحملہ کرنا چاہتا ہے۔
ریاست پاکستان کی طرف سےیقین دہانی کرواتا ہوں کہ سکھوں کےمذہبی مقامات پرکوئی حملہ نہیں ہوگا، بھارت نے بغیر کسی ثبوت کےپاکستان پرالزام عائد کیا،بھارت اس خطے میں امن کو تباہ کررہا ہے،بھارت کی بزدلانہ حرکت کی مذمت کرتےہیں،سکھ برادری عالمی دنیا سےمطالبہ کرتی ہےکہ بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے۔






















