آزاد کشمیر میں بھارتی گولہ باری سے 11 شہری شہید جبکہ 56 زخمی ہوگئے۔
وزیراطلاعات آزادکشمیر مظہر سعید کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ شب ایل اوسی کے قریب آبادی کو نشانہ بنایا، جس سے 11 شہری شہید جبکہ 56 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
مظہرسعید کا کہنا ہے کہ حکومت محفوظ مقامات پرمنتقل ہونےوالوں کی امدادکررہی ہے، وادی نیلم کے 2دیہات رٹہ پانی اوربورکوبھی خالی کرالیا گیا ہے، وادی نیلم میں بور اور دتہ پانی گاؤں کے لوگ محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔






















