وزیراطلاعات عطا تارڑکی برطانوی نشریاتی ادارےسےگفتگوکہابھارت کی ذمہ داری ہےکہ ایک قدم پیچھے جائےاورکشیدگی ختم کرے،مختلف ممالک سےہمارارابطہ جاری ہےہم الرٹ ہیں،ہمارےٹروپس دفاع کے طور پر سرحدوں پرہیں۔
وزیراطلاعات عطا تارڑ نےغیرملکی میڈیا سےگفتگومیں کہااب تک ہماراکوئی نقصان نہیں ہوا،بھارت نے سویلینز پرحملہ کیا،ہم نےاس کاجواب دیا،ہم نےاپنےدفاع کےحق کےطورپرجواب دیا،ہم نےان کےدفاعی تنصیبات کونشانہ بنایا،ہم نےسویلینزآبادی کونشانہ نہیں بنایا،پہلگام ایریاایل اوسی سے200کلومیٹردورہے۔
مزیدکہا ہم نےپہلگام کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی،پہلگام کی کسی گروپ نےذمہ داری قبول نہیں کی ،پہلگام واقعہ بھارت کاسیکیورٹی فیلیرہے،ہم نےاپنےدفاع کےطورپرجواب دیاہے،ہم نےبہت صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا۔






















