پاکستان نےفضائی حدود کل دوپہر 12بجے تک کے لیے بند کردی ہے،پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔
ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے باعث ملک کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر فضائی حدود کو بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند رہے گی۔






















