وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی ایئربیسزتباہ ہوئی ہیں،انہوں نےاعتراف کیاہےکہ ان کا نقصان ہواہے،انہوں نےہمارےمعصوم لوگوں کوشہیدکیا،آج ہم نےبچوں کی طرف سےبھی جواب دیاہے۔
وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا آج بھارت پریشان اور دباوکاشکارہے،ہم نےبہت زمہ داری کا ثبوت دیا،انہوں نےبین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ،ان کےپاس کوئی آپشن نظرنہیں آرہاہے،یہ شدید دباو میں ہیں فوجی تنصیبات اورسازوسامان کو تسلیم کیاہےکہاجارہاہے26مقامات کونشانہ بنایاہے،
مزید کہا ہم نےکنونشل وارمیں اپنی برتری ثابت کی ان کےپائلٹ ماٹھے،ہمارےپائلٹ پھرتیلےتھے۔ان کےہم نے 77ڈرونز گرائے،ہم نےتمام چیزیں اپنےدفاع میں کیں۔






















