ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھارت انڈین پنجاب میں سکھوں کی آبادیوں کو نشانہ بنا رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق احمد شریف چوہدری کا کہناتھا کہ بھارت نے آدم پور سے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے، ایک بیلسٹک میزائل آدم پور میں ہی گرا دیا گیا ، پانچ بیلسٹک میزائل امرتسر میں گر گئے، بھارت انڈین پنجاب میں سکھوں کی آبادیوں کو نشانہ بنارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تمام ہمدردیاں سکھ برادری کے ساتھ ہیں، بھارتی اقلیتیں انڈیا کی اندرونی سازشوں کاشکار بن رہی ہیں، بھارت اب اپنی آبادی پرہی بیلسٹک میزائل برسانے لگا ہے، یہ ایک خطرناک اور عقل سے ماورا حرکت ہے۔






















