لاہور چڑیا گھر کو اپ گریڈیشن منصوبے کی وجہ سے تین ماہ عارضی طور پر بند کیا جارہا ہے، چڑیا گھر سات نومبر سے اکتیس جنوری تک بند رہے گا۔
لاہور چڑیا گھر کے جانوروں کو وائلڈ لائف پارک جلو اور چھانگا مانگا منتقل کیا جائے گا، چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق شفٹنگ کمیٹی نے سفارشات جمع کروا دی ہیں کہ کون سے جانور کہاں شفٹ کیے جائیں گے، سفارشات کی منظوری کے بعد جانوروں کی منتقلی کا کام شروع کیا جائے گا۔ لاہور چڑیا گھر اورسفاری پارک کی اپ گریڈیشن پر تقریبا پانچ ارب روپے خرچ ہوں گے۔ چڑیا گھر میں پانڈا سمیت نئے جانور لانے کا بھی منصوبہ ہے، جب کہ پاکستان میں پہلی بار کسی چڑیا گھر میں ورچول رائیلٹی کے ذریعے نایاب قسم کے جانور دیکھے جاسکیں گے۔