برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ کے جنگی بیڑے میں شامل کچھ جہازوں پر نصب برہموس میزائل کی رینج 500 میل یعنی تقریباً 805 کلومیٹر تک ہے جو پاکستانی ساحلی شہر کراچی کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تاہم حقیقت یہ ہے کہ بھارت اور روس کے اشتراک سے تیار کردہ برہموس میزائل کی روایتی رینج 290 کلومیٹر ہے،اپ گریڈ شدہ ورژنز میں 400 سے 500 کلومیٹر تک کی رینج کا دعویٰ کیا گیا ہے یعنی برہموس کی زیادہ سے زیادہ رینج 500 کلومیٹر (تقریباً 310 میل) تک محدود ہے۔
بھارت کا یہ دعویٰ بھی بالکل غلط ہے کہ برہموس کی رینج 500 کلومیٹرہے سمندر سے داغے جانے والے ورژن کی رینج اکثریت 290 سے 400 کلومیٹر کے درمیان رہتی ہے، کراچی جیسے بڑے شہر کو نشانہ بنانا ناممکن ہے، جب تک کہ بھارتی بحریہ پاکستان کی بحری حدود میں نہ آجائے۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی جانب سے 500 میل (805 کلومیٹر) کی رینج کا دعویٰ تکنیکی طورپر بالکل درست نہیں ہے اور اس سے علاقائی کشیدگی میں اضافے کے خدشات پیدا ہو سکتے ہیں برہموس میزائل کی رینج میں اتنی توسیع صرف مخصوص تجرباتی یا زمینی ورژنز میں ممکن ہو سکتی ہے، مگر بحری جہازوں پر نصب ورژن فی الحال اتنی لمبی رینج فراہم نہیں کرتا۔






















