ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے تین بھارتی رافیل سمیت 5 طیاروں کو گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے ہیں ۔
ایئر وائس مارشل اورنگریز نے تین بھارتی رافیل سمیت 5 بھارتی طیاروں کو گرانے کے ثبوت پیش کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کے نمبرز اور تباہ ہونے کی لوکیشن بھی دکھائی جبکہ بھارتی پائلٹس کی آپس میں گفتگو بھی سنوائی ۔ آڈیو کال میں بھارتی رافیل کے فارمیشن کمانڈر نے کہا کہ ’’ ہمارا ایک ممبر مسنگ ہے ، فضا میں ایک دھماکہ سنا ہے ‘‘۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے وقار اورآزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا، پہلگام واقعے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا، بھارت بچوں،خواتین اورعام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے سوالات کی ویڈیوز انٹرنیشنل میڈیا کو دکھائیں جس میں مقبوضہ کشمیر کے شہری سوال پوچھ رہے ہیں کہ دہشتگردآئے اورحملہ کرکےچلےگئے،بھارتی فوج کہاں تھی؟ ۔ اس کے علاوہ بھارت کے سیاستدانوں اور دیگر شہریوں کی ویڈیوز بھی دکھائیں گئیں جس میں پہلگام واقعہ کے بعد سیکیورٹی پر سنجیدہ سوالات اٹھائے گئے ۔ بھارتی فوج کےریٹائرڈ جنرل کےایس گل نےبھی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج پرسوال اُٹھایا۔ ستیا پال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں حملے بھارت میں انتخابات جیتنےکیلئے تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاونٹرز قابض بھارتی فوج کا معمول ہے اور بلوچستان میں بھارتی تخریب کاری کےثبوت بھی پیش کیئے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جعلی انکاؤنٹرزقابض بھارتی فوج کامعمول ہے، بھارت کی تاریخ رہی ہے کہ وہ ایسے اقدامات کرتا آرہا ہے،
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں بھارتی تخریب کاری کےثبوت بھی کیے اور کہا کہ بھارت کالعدم بی ایل اےکےدہشتگردوں کی پشت پناہی کررہاہے، بھارت اپنےاندرونی مسائل سےتوجہ ہٹانےکیلئےپاکستان پرالزام تراشی کررہاہے، پہلگام واقعے کے فوری بعد بھارت نےپاکستان پرالزام لگایا، بھارت بچوں،خواتین اورعام شہریوں کونشانہ بنارہا ہے، بھارت دنیا بھرمیں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
انہو ں نے کہا کہ بھارت فتنہ الخوارج سمیت دوسرےدہشتگرد گروپوں کومعاونت فراہم کررہاہے، پہلگام واقعےسےپہلے جہلم سےبھارتی جاسوس کوگرفتارکیاگیا، بھارتی جاسوس سےالیکٹرانک آلات اور دھماکاخیزمواد بھی برآمد کیا گیا ، بھارت میں دہشتگردوں کےکیمپس موجود ہیں بھارتی خفیہ ایجنسی کےافسردہشتگردوں کوعوامی مقامات پرحملوں کیلئےکہتےہیں، بھارتی فوج نےمقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کےکئی مکانات تباہ کردیئے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں شہریوں پربہیمانہ تشدد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکےمسلمانوں پربھارتی ظلم وجبر روزانہ کامعمول ہے، بھارت نےعوام اورصحافیوں کے سوال اُٹھانے پر سوشل میڈیا پر پابندیاں لگائیں، بھارت نےمعصوم بچوں کوشہیدکیا، بھارتی حملوں میں معصوم بچوں کی شہادت پربھارت میں جشن منایاگیا، بھارت ریاستی سطح پراقلیتوں کیخلاف نفرت پھیلارہا ہے، بھارت کھلےعام تسلیم کررہاہےوہ بلوچستان میں دہشتگردوں کا اسپانسرہے۔
ان کا کہناتھا کہ دہشتگردی کےالزامات لگاکراب بھارت جارحیت پراُتر آیا، بھارت پاکستانیوں اور مساجد کوشہیدکرکےخوشی منارہاہے، پاکستان مسلسل بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دےرہاہے۔
احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نےبہاولپورپرحملےمیں مسجد کو شہید کیا، پاکستان نےبھارتی حملوں کےجواب میں صرف بھارتی دفاعی تنصیبات کونشانہ بنایا، بھارت کےپاکستان پرحملےکےوقت پاکستان کی فضامیں متعدد مسافرجہازمیں سوارتھے، بھارت نےپاکستان اورغیرملکی ایئرلائنزکےمسافروں کی زندگیاں خطرےمیں ڈالیں، بھارت نےڈرونز کے ذریعے مذہبی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نےکل پاکستان پرلانگ رینج میزائلوں سےحملہ کیا، بھارت میں کھلےعام مسلمانوں کودھمکیاں دی جارہی ہیں، بھارتی میڈیاکوفلموں سےباہر نکل کرحقیقت کاسامناکرناچاہیے، برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر نےجنازہ پڑھانےوالےامام پرجھوٹا الزام لگایا، بھارت جھوٹی خبریں پھیلانےوالی فیکٹری بن چکاہے، برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر نےجنازہ پڑھانےوالےامام پرجھوٹا الزام لگایا، پاکستان اپنے وقار اورآزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا۔






















