حج فلائٹ آپریشن میں تعطل کے باعث تین ہزار سے زائد عازمین کا شیڈول متاثر ہوگیا،وزارت مذہبی امور کے مطابق سات سے نو مئی کے دوران تیرہ حج پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کےمطابق 7سے 9 مئی کےدوران 13 حج پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا،3روز میں 4 حج پروازیں منسوخ، 9تاخیرکا شکارہوئیں،اسلام آباد اورلاہورسےسعودی ائیرلائن کی 2،2 حج پروازیں منسوخ ہوئیں،پی آئی اےکی لاہور سے 3،اسلام آباد،کوئٹہ سے 2،2،ملتان اور کراچی سے ایک ایک پرواز شامل ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکا کہنا ہےکہ فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش سے 3 ہزار 80 عازمین شیڈول متاثرہوا،بیشتر پروازیں چند گھنٹوں کےالتواء کے بعد عازمین کو لیکر روانہ ہوئیں،رہ جانے والے 345 عازمین کو آج اسلام آباد سے خصوصی پرواز کےذریعےبھیجا گیا،مزید 540 عازمین اسلام آباد اور لاہور سے خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ ہوں گے۔






















