مودی حکومت کو سچ کا خوف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) سے 8 ہزار اکاؤنٹس بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکس کے گلوبل گورنمنٹ افیئرز کے مطابق کوئی شواہد فواہم نہیں کیے گئے، بھارت کے مؤقف سے اتفاق نہیں کرتے۔
بھارتی حکومت کو پروپیگنڈا کی لت لگ گئی، حقائق پر مبنی خبروں سے مودی سرکار کو خوف آنے لگا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) سے 8 ہزار اکاؤنٹس بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایکس کے گلوبل گورنمںٹ افیئرز کے مطابق مودی سرکار نے جو فہرست فراہم کی ہے اس میں کئی بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔
ایکس انتظامیہ کے مطابق بھارتی حکومت نے نہ ان اکاؤنٹس کی غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی کی اور نہ ہی کوئی ثبوت فراہم کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے واضح کیا کہ وہ بھارت کے مؤقف سے اتفاق نہیں کرتے۔





















