وزارت اقتصادی امور کا "ایکس" اکاؤنٹ ہیکنگ کے بعد حکومتی اداروں کی کارروائی سے بحال کر لیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیکرز کی متنازع پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی ہے جبکہ اکاؤنٹ کو وقتی طور پر ڈی ایکٹیویٹ کیا گیا ہے تاکہ دشمن کی سازش کو مکمل طور پر ناکام بنایا جا سکے۔
ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق ہیکرز کے کنٹرول میں جانے والا "ایکس" اکاؤنٹ اب ان کے کنٹرول سے نکل چکا ہے۔ دشمن نے اکاؤنٹ ہیک کر کے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق ایک نامناسب پوسٹ کی جس کا مقصد عالمی اداروں کے سامنے پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔
حکومتی اداروں کی بروقت کارروائی سے یہ متنازع پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی اور اکاؤنٹ کو عارضی طور پر ڈی ایکٹیویٹ کروا دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت اقتصادی امور اور دیگر حکومتی اداروں کی مشترکہ کوششوں سے دشمن کی یہ سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔





















