وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے ایف-16 اور جے ایف-17 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے دعوؤں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعاتت عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ایف-16 اور جے ایف-17 طیاروں کو مار گرانے کے بارے میں جھوٹے اور من گھڑت دعوے کیے جا رہے ہیں۔
Absurd and false claims being made by India about shooting down an F16 and JF17 fighter jets. Fake and concocted stories will get you nowhere. Such false claims only reflect your desperation. Denied and rejected.
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) May 8, 2025
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسی جھوٹی کہانیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور یہ دعوے بھارت کی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں ، انہیں مکمل طور پر رد کیا جاتا ہے۔
عطاء تارڑ نے واضح کیا کہ بھارت کے یہ الزامات حقیقت سے دور ہیں اور پاکستان ان دعوؤں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔






















