پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون گرا دیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے حالیہ بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان نے پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں ایک اور اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون مار گرایا ہے۔
Pakistan Air Defence has successfully shot down another Harop drone in Bahawalnagar. Alhamdulillah
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) May 8, 2025
یاد رہے جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی بھارت کے متعدد ڈروان گرائے جانے کی تصدیق کی تھی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈرون گرانے کی ویڈیو پریس کانفرنس میں چلائی اور کہا کہ یہ ڈرون بہت چھوٹے ہیں، سمجھا جاتا ہے کہ یہ پک نہیں ہوں گے لیکن ہم تو گراتے ہیں، ہمیں پتا ہے کہ ان کو کہاں گرانا ہے، کس طرح گرانا ہے اور اب تک 29 بھارتی ڈرونز گرائے جاچکے ہیں۔





















