لاہورمیں امریکی قونصلیٹ نے عملے کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
امریکی قونصلیٹ کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ لاہورمیں ڈرون گرائےجانےکی اطلاعات ہیں، فضائی جارحیت ہوسکتی ہے،متاثرہ علاقوں میں موجود امریکی شہری فوری نکل جائیں، اگر بحفاظت نکل نہیں سکتے تو کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔
پاکستان میں 12 مقامات پر بھارتی ڈرون حملوں کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں اہم اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزرا اور سیکیورٹی حکام شریک ہیں۔
اجلاس میں اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ اور بھارت کی جانب سے مختلف شہروں میں ڈرون بھیجنے کے معاملے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
قبل ازیں ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف ڈرون بھیجنا کھلی جارحیت ہے، کئی ڈرون مار گرائے، ایک ڈرون لاہور میں فوجی تنصیبات کے قریب گرا، زخمیوں میں ایک فوجی کی حالت تشویشناک ہے۔






















