بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے میں استعمال ہونے والا اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کیا ہے؟
ہیروپ ڈرون اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) کے ایم بی ٹی میزائل ڈویژن کی جانب سے تیار کردہ ایمونیشن کا نظام ہے،اس کا بنیادی مقصد دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنا اور غیرموثر بنانا ہے
آئی اے آئی کی ویب سائٹ کےمطابق اسے ایمونیشن کو میدان جنگ میں بھیجنے اور آپریٹر کے احکام پر حملہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو مفلوج کرنے کے لیے یہ ایک خطرناک ہتھیار ہے جو خاص طور پر سپریسنگ اینمی ائیرڈیفنس کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ہیروپ ایک مہنگا مگر جدید ہتھیار ہے جسے اسرائیلی فضائیاتی ادارے اسرائیلی ایرواسپیس انڈسٹریز نے تیار کیا ہے،یہ ڈرون ہارپی ڈرون کا بہتر ورژن ہے اور ہارپی ٹوکے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب
یہ ڈرون مکمل طور پر خود مختار طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،اس کے علاوہ اسکو دستی طور پر اسے ’ہیومن ان دی لوپ‘ موڈ میں بھی چلایا جاسکتا ہے،جبکہ اگر کسی ہدف کو نشانہ نہ بنا پائے تو یہ ڈرون واپس آکر خود کو اڈے پر اتار سکتا ہے۔
ہیروپ اپنے فولڈنگ پروں کے ساتھ ٹرک یا بحری جہاز پر نصب کنستر سے لانچ کیا جا سکتا ہے اور فضائی پرواز بھر سکتا ہے۔
ہیروپ میدانِ جنگ میں طویل عرصے تک منڈلاتا رہتا ہے اور جیسے ہی ہدف لاک ہوتا ہے یہ برق رفتاری سے حملہ کرتا ہے۔
2016 اور 2020 میں آذربائیجان نے آرمینیا کے خلاف ناگورنو-کاراباخ تنازع میں ہیروپ کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا تھا۔






















