بے باک لباس اور متنازع بیانات کے باعث لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو کئی سالوں میں پہلی مرتبہ غیر اخلاقی لباس پہننا مہنگا پڑ گیا ہے ۔
بھارتی اداکارہ عوامی مقامات پر اپنے لباس کے باعث کافی تنقید کا نشانہ بنائی جاتی تھیں لیکن انہوں نے کبھی ناقدین پر خاصی توجہ نہیں دی لیکن انہیں آج ایک ریسٹورنٹ میں اپنا روایتی انداز اپنا مہنگا پڑ گیا اور پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں۔
یہاں قابل ذکر امر یہ عرفی جاوید اور پولیس افسر کے درمیان ریسٹورنٹ میں ہونے والا دلچسپ مکالمہ ہے، بھارتی پولیس کے افسر نے عرفی جاوید کو دیکھا اور ان کے لباس کا جائزہ لیتے ہوئے بے ساختہ بولے کہ" اتنے چھوٹے چھوٹے کپڑے کون پہن کر گھومتا ہے؟"
جب پولیس نے عرفی جاوید کو حراست میں لیا تو اس وقت اداکارہ نے پینٹ اور شرٹ پہن رکھی تھی لیکن ان کا پہناوا پولیس کے مطابق اچھے معاشرے کی اقدار کے سخت مخالف تھا جس سے ریسٹورنٹ میں موجود لوگوں بھی شرما رہے تھے ۔
جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اسے شہرت کیلئے ایک کوشش قرار دیا گیا تاہم بعدازاں پولیس نے بھی وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں حراست میں نہیں لیا گیا تھا