پاکستان اور بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے اسٹاک مارکیٹ کو بھی لپیٹ میں لیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو ابتدائی سیشن کے دوران ہی بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان مندی میں بدل گیا۔
اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی سب سے بڑی 6 ہزار سے زائدپوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 1لاکھ3ہزار100پوائنٹس سے نیچے گرگیا۔ جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ معطل کردی گئی۔
ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا دوبارہ آغاز ہوا تاہم کاروبار شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں مندی کے بادل مزید گہرے ہوگئے۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ 8410 پوائنٹس کی مندی کا شکار ہوگیا۔
یاد رہے کہ بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 3500 پوائنٹس سے زائد کی کمی سے 110009.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔





















