پنجاب میں سول ڈیفنس اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوکی فرضی مشقیں شروع کردی گئیں۔
وزیراعلی مریم نواز نےضلعی انتظامیہ کوسول ڈیفنس ایکسرسائزکی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہےریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے بھی مختلف شہروں میں موک ایکسرسائز کرنے کا آغازکردیا۔
ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے اورخطرات سے بچاؤ کے لئے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی فرضی مشقیں کی جارہی ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےسول ڈیفنس اورریسکیو کو ہمہ وقت مستعد رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس کے ذریعے شہریوں کی مدد اوررہنمائی کی جائے گی۔ راولپنڈی ،مری ، جہلم ،چکوال سرگودھا ،نارووال ،گوجرانوالہ،حا فظ آباد سیالکوٹ میں سول ڈیفنس مشقیں شروع کردی گئی ہیں۔ساہیوال، پاکپتن، ملتان۔ خانیوال ،مظفرگڑھ ، لیہ وہاڑی،حافظ آباد اور دیگر شہروں میں فرضی مشقیں جاری ہیں۔






















