لاہور برکی کے علاقہ میں دھماکے کی آواز سنی گئی،پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کی جگہ اور نوعیت کا تعیین کیا جارہا ہے،شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
اس سے قبل لاہور والٹن روڈ کےقریب بھارتی جاسوس ڈورن گرایا گیا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جارہا تھا۔
پولیس کےمطابق گوجرانوالہ میں ناکارہ بنائےجانےوالے انڈین ڈرون کا ملبہ سولکھن آباد سےمل گیا،سکیورٹی حکام نے ڈرون کے ملبے کو قبضے میں لے لیا، علی الصبح ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔






















