آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی بڑھانےکا حکم دیدیا۔
،آئی جی پنجاب کا کہنا ہےکہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے،پنجاب پولیس کی آپریشنل، سٹریٹیجک، لاجسٹکس تیاریاں مکمل ہیں،ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، سکیورٹی اداروں سے مکمل کوارڈینیشن میں ہیں،
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پنجاب پولیس سکیورٹی، امن و امان،امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنائے گی،بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں سمیت تمام اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔






















