انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 88 پیسے مہنگا ہوکر 284.31 روپے پر بند ہوا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے کا ہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/6d8DAW2nWg#SBPExchangeRate pic.twitter.com/kbazNtev9d
— SBP (@StateBank_Pak) November 3, 2023
اس سے قبل کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی اڑان کا گزشتہ روز شروع ہونیوالا سلسلہ جاری رہا، ڈالر کی بڑھتی قیمت سے روپے کی قدر گرنے لگی ہے۔
جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 تک پہنچ گیا، گزشتہ روز ڈالر کی 283.43 روپے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ 12 روز سے جاری ہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے نیچے آگئے تھے۔