پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر روس اور جاپان کا رد عمل بھی آگیا۔
ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر ماسکو کو تشویش ہے،فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں،ترجمان نے اختلافات کو دو طرفہ بات چیت اور پر امن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا۔
دوسری جانب جاپان نے پاکستان بھارت پر تحمل کامظاہرہ کرنے پر زوردیا ہے،جاپانی چیف کیبنٹ سیکرٹری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت بات چیت سے صورتحال کو مستحکم کریں ۔






















