پاکستان نے بھارت کے مزید 4 ڈرون مار گرائے۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرونز نے پاکستانی حدود میں در اندازی کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت کے میزائل حملے اور در اندازی کی کوششوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 3 رافیل سمیت 5 طیارے اور 7 ڈرون مار گئے۔
تازہ رپورٹ کے مطابق فورسز نے بھارت کے مزید 4 ڈرونز مار گرائے، آج گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 7 ہوگئی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرونز نے پاکستانی حدود میں در اندازی کی کوشش کی، پاک فوج نے پکھلیاں، سیالکوٹ سیکٹر میں 4 ڈرونز گرایئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے جدید دفاعی اور تکنیکی ای ڈبلیو صلاحیتوں کی وجہ سے دو مزید بھارتی ڈرونز کو اتار کر قبضے میں بھی لےلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی ناکام کوشش کی جارہی تھی، اس سے قبل برنالہ، شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھی بھارت کے 3 ڈرونز گرائے جاچکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہیرون مسلح ڈرون سمیت 7 بھارتی ڈرون گرائے جاچکے ہیں، پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔





















