انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے 34 ویں میچ میں افغانستان نے نیدرلینڈز کو7 وکٹوں سےشکست دیکر چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔
بھارتی شہر لکھنو میںکھیلے گئے میچ میںافغانستان نےنیدرلینڈز کا180رنز کا ہدف32 ویں اوورزمیں حاصل کر لیا۔حشمت اللہ شہیدی56اوررحمت شاہ52 رنزکیساتھ نمایاں رہے جبکہ رحمن اللہ گُرباز10، ابراہیم زادران20رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔
نیدرلینڈز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا اور پہلے کھیل کر46.3 اوورزمیں179رنزپرآؤٹ ہوگئی،سائبرینڈ 58، میکس او ڈوڈ 42، کولن ایکرمین 29 رنز بناسکے،محمد نبی نے 3 اورنور احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس میچ کے بعد افغانستان کی ٹیم7میچزمیں8پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبرپرآگئی ہے۔
افغانستان ٹیم
افغان ٹیم میں رحمان اللہ گربز، ابراہیم زدران، کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، رحمت شاہ، وکٹ کیپر اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی شامل تھے۔
نیدرلینڈزٹیم
ڈچ ٹیم میں کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، ثاقب ذولفقار، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، باس ڈی لیڈز، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن شامل تھے۔