بھارت کے پاکستان پر بزدلانہ حملہ پر ترکیہ نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
ترکیہ کےوزیرخارجہ حاکان فدان نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکو ٹیلی فون کیا۔ترکیہ کے سفیر بھی آکرملے۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا علاقائی سلامتی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نےتبدیل ہوتی صورتحال پر قریبی رابطےمیں رہنے پراتفاق کیا،ترکی کے سفیرنے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ہنگامی ملاقات کی اوربھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلا اشتعال خلاف ورزی اورمعصوم جانوں کے المناک نقصان پر پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
دونوں فریقوں نے علاقائی سلامتی کے خدشات پر تبادلہ خیال کیا اور صورت حال پر قریبی تعاون اور رابطہ برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔






















