بھارت نے پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران اپنے 3 لڑاکا طیاروں کے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کے جواب میں شاندار کارروائی کرتے ہوئے یہ طیارے مار گرائے جن میں دو رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ طیارے اکھنور، بھٹنڈہ اور ایوانتی پورہ کے قریب گرائے گئے۔
بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ جموں و کشمیر میں 3 بھارتی فضائیہ کے طیارے گر کر تباہ ہوئے۔
دوسری جانب بزدلانہ حملے کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے اور بھارتی فوج نے چورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا ہے۔
سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر میں نو مقامات پر ’دہشتگردوں کے ٹھکانوں‘ کو نشانہ بنایا ہے جبکہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے ۔
پاکستان کا منہ توڑ جواب
پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 جنگی جہاز مار گرائے، بریگیڈ ہیڈ کواٹر کو تباہ کر دیاہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کا 5 طیارے مار گرائے ہیں جن میں رافیل اور سخوئی شامل ہیں، ایک طیارے کو بھٹنڈے اور ایک کو اکھنور میں گرایا گیا جبکہ اس کے علاوہ ایک ڈورن کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے ، پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کا جدید رافیل طیارہ مار گرایا۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ایل او سی کے قریب دودنیال سیکٹر میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز اور ایک فوجی پوسٹ کو میزائل حملوں سے تباہ کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوت سے مقابلہ کر رہی ہیں، پاک فوج اور فضائیہ دشمن کے کسی بھی اقدام کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آراحمد شریف چوہدری نے برطانوی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے، پاکستان کے تمام طیارے محفوظ ہیں، ایل او سی پر مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرا دیئے: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی جریدے بلوم برگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کر لی ہے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے اور کئی بھارتی فوجی قیدی بنالیے ہیں۔
تباہ بھارتی طیاروں کی تفصیل
سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ بھارت کے بزدلالہ حملے میں اپنے دفاع میں اب تک دشمن کے 5 طیارے مارگرائے، پاکستان نے بھارت کے 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو 30 طیارے مار گرائے ہیں ۔یہ طیارے اس وقت مارے گئے جب یہ پاکستان پر بھارتی سر زمین کو استعمال کرکے پر حملہ کر رہے تھے ،
بھارتی بریگیڈ تباہ
پاکستان کی جانب سے بھارتی فوج کی انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کواٹر کو تباہ گیاہے جس کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے ، بھارتی فوج کا 12 انفنٹری بریگیڈ 9 ڈویژن، 15 کور کے زیر کمان ہے۔
بہاولپورحملے کے بعد صورتحال
بہاولپور میں بھارت کی جانب سے دینی درسگاہ ’ مسجد سبحان اللہ ‘ پر کیے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 29 زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں میں 6 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق حملے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور دینی درسگاہ میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
زخمیوں اور جاں بحق افراد کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ شہر کے تمام نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ زخمیوں کو بروقت علاج فراہم کیا جا سکے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور امدادی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔
مریدکے حملے کے بعد صورتحال
بھارت نے مریدکے میں گورنمنٹ ایجوکیشنل اینڈ ہیلتھ کمپلیکس پر چار میزائل داغے، جس کے نتیجے میں ایک مسجد شہید ہوگئی اور تین مکانات کو شدید نقصان پہنچا جبکہ حملے میں ایک بزرگ شہری جاں بحق، دو افراد لاپتہ، اور تین زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق بھارت کی جانب سے حملہ شہری آبادی پر کیا گیا جہاں اسکول، مدرسہ، ہسپتال اور سینکڑوں گھر موجود ہیں۔
حکام کے مطابق، شہری آبادی، تعلیمی اداروں اور ہسپتال پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ آج رات بزدل بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج عوام کی حمایت سے دشمن کی جارحیت کا جواب دے رہی ہے اور اس جارحیت کا منہ توڑ جواب مزید بھی دیا جائے گا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پاکستان میں 6 جگہ پر 24 حملے کیئے گئے ہیں جس میں بھارت کی جانب سے مختلف ہتھیار استعمال کیئے گئے ، 24 حملوں میں 8 پاکستانی شہید ہوئے ہیں جبکہ 35 زخمی ہیں اور 2 افراد تاحال لاپتا ہیں ۔
احمد پور شرقیہ
احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان پر 4 سٹرائیکس کی گئیں ، جس میں 5 پاکستانی شہید ہوئے ، ان میں تین سال کی بچی ، دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں، ان حملوں میں 31 شہری زخمی ہوئے ہیں، جن میں 25 مرد ہیں اور 6 خواتین ہیں۔یہاں پر ایک مسجد شہید ہوئی ہے اور اس کے علاوہ 4 فیملی کواٹرز کو نقصان پہنچایا گیاہے ۔
مظفر آباد
مظفر آباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا ، یہاں بھارت کی جانب سے 7 حملے کیئے گئے ، اس میں ایک بچی زخمی ہوئی جبکہ ایک مسجد شہید ہوئی ہے ۔
کوٹلی
کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیاہے ، یہاں پر 5 سٹرائیکس ہوئیں جس میں 2 افراد شہید ہوئے ہیں ، جن میں 16 سالہ لڑکی اور 18 سالہ لڑکا شامل ہے ، ایک ماں اور بیٹی زخمی ہے ۔
مریدکے
مریدکے میں مسجد مغلپورہ کو نشانہ بنایا گیا 4 سٹرائیکس کی گئیں جس میں ایک شخص شہید اور ایک زخمی ہواہے ، یہاں پر دو شہری لاپتا ہیں۔ مسجد کو شہید کیا گیاہے اردگرد کواٹرز کو نقصان پہنچاہے ۔
سیالکوٹ
سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں گاوں میں 2 سٹرائیکس کی گئیں، ایک گولہ مس فائر ہو گیا اور ایک اوپن فیلڈ میں گراہے ، یہاں پر کوئی نقصان نہیں ہوا۔
شکر گڑھ
شکر گڑھ میں دو سٹرائیکس کی گئیں ، نقصان نہیں ہواہے ایک ڈسپنسری کو نقصان پہنچاہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ دشمن کے بزدلانہ ، بلااشتعال اور بلاجواز حملے کا پاک فوج بھر پور جواب دے رہی ہے اور دیتی رہے گی ، آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ تمام علاقوں میں لائن آف کنٹرول پر گزشتہ روز میڈیا اور انٹرنیشنل میڈیا کے اہلکاروں کا دورہ کروایا گیا، یہ بلاجواز الزامات لگائے جاتے تھے ، ان کے سامنے ان الزامات کی حقیقت رکھی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ آج دن ہونے پر میڈیا کو انٹرنیشنل میڈیا کو ان تمام مقامات پر جہاں پاکستانیوں کو شہید کیا گیا ، بچوں اور عورتوں کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا ، لے جایا جائے گا تاکہ بھارت کی جارحیت کو دنیا کو دکھایا جائے گا۔






















