وزیرخارجہ یو اے ای نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زایدنے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو علاقائی یا عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
یو اے ای کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ صورتحال حساس نوعیت کی ہے اور اس کا واحد پائیدار حل سفارتکاری اور بات چیت سے ہی ممکن ہےپاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ وہ تنازعے کو مزید بڑھانے کے بجائےامن کی راہ اختیار کریں تاکہ خطے میں استحکام قائم رہے۔
شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ یو اے ای ہمیشہ سے خطے میں امن و استحکام کا داعی رہا ہے اور موجودہ صورتحال میں بھی ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
دونوں ایٹمی قوتوں کے درمیان کشیدگی نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے، اور عالمی برادری کی نظریں اب ان دونوں ممالک کے رویّے پر مرکوز ہیں۔






















