وفاقی وزیر مواصلات اور استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستانی علاقوں پر بزدلانہ حملہ شرمناک ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو جنگی جنون کا بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک افواج ہر دم ہر لمحہ وطن کی حفاظت کے لیے تیار ہے، دشمن کو اسی کی زبان میں جواب دیا جا رہا ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان نے ہر ممکن امن قائم رکھنے کی کوشش کی لیکن بھارت نے ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری سمجھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کا آغاز بھارت نے کیا، اختتام اب پاکستان کرے گا اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔






















