پاک بھارت کشیدہ حالات کے باعث پنجاب بھر میں آج سکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کے شہری علاقوں میں نہتے شہریوں پر بم گرائے جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جارہاہے جبکہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 2 طیارے مار گرائے ہیں جبکہ بریگیڈ ہیڈ کواٹر بھی تباہ کر دیا ہے۔






















